قرآن (سراپا )ہدایت ہے ۔

  • (إن هذا القرآن يهدي للتي هي أقوم ويبشرالمؤمنين الذين يعملون الصالحات أن لهم أجرا كبيرا)سورة الإسراء 9 یقینا یہ قرآن وہ راستہ دکھاتاہے جو بہت ہی سیدھا ہے اور ایمان والوں کو جو نیک اعمال کرتے ہیں اس بات کی خوشخبری دیتا ہے کہ ان کے لۓ بہت بڑا اجر ہے ۔(سورۃ الاسراء آیت نمبر 9) قرآن کریم یہ انسان کو ہرزمان ومکان میں ایسے راستے کی رہنمائی کرتا ہے جو سراپا عدل وانصاف ، کامل ومکمل ،سب سے بہترطریقہ پر مبنی ہوتا ہے ،چنانچہ قرآن یہ انسان کو ایسے عقیدہ کی رہنمائی کرتا ہے جو نہایت ہی واضح اور سہل ہوتا ہے ،اوراسے وہم وخرافات ،حیرانی وبےچینی اور غیض وغضب سے اسکی حفاظت کرتا ہے ،نیز ایسے خالص عبادت کی طرف رہنمائی فرماتاہے جسکی موافقت انسان کے ظاہر وباطن سے ہوتی ہے اور سب سے بہتر اخلاق وکردار کی رہنمائی فرماتاہے جسکا تعلق انسان اور اسکے اردگرد جولوگ ہوتے ہیں ان سے ہوتا ہے ،اور وہیں پر ایسے انسان کو خوشخبری دیتا ہے جو غیب پر ایمان رکھتا ہے جیسے اللہ پرجنت وجہنم پر ایمان رکھنا اورایسے ہی اس انسان کو خوشخبری دیتا ہے جسکی زندگی اچھے اعمال سے بھری ہوئی ہو کہ وہ گمراہ اور ضائع ہونے سے نجات پاۓگا،نیز اسے اپنے نفس کی حقیقت اور اپنے وجود کی حکمت کی معرفت کراتا ہے توایسی صورت میں وہ انسان خوش ہوتا ہے اور جس دن اللہ تعالی سے ملاقات کرے گا بڑے اجروثواب کا منتظر ہوتا ہے ۔
  • اللغة : Urdu
  • مشاهدات : 9438
  • تحميلات : [ 4718 ] .. تحميل